حیدرآباد۔11نومبر(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ بجٹ اجلاس میں تمام اپوزیشن
پارٹیوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے حکومت پر سخت انداز میں تنقید کی۔
بجٹ اجلاس کے تیسرے دن وقفہ سوالات کے موقع پر اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے
حصہ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ تلنگانہ بجٹ گنتی کا جادو ہے۔ انہوں نے
الزام
لگایا کہ یہ بجٹ حقائق کے خلاف ہے۔ جانا ریڈی نے سوال کیا کہ ریاستی
حکومت فلاحی اسکیمات کے نفاذ کے لئے بجٹ کہاں سے لائیگی۔ جبکہ تلگو دیشم
رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے تلنگانہ میں جامع
گھریلو سروے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سروے کے ذریعہ عوام کو غیر
ضروری طور پر ہراساں کیا گیا۔